بالی ووڈ ہیرو خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار 49 برس کے ہو گئے

ہفتہ 10 ستمبر 2016 13:30

بالی ووڈ ہیرو خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار 49 برس کے ہو گئے
امرتسر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 ستمبر۔2016ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے جمعہ کو اپنی 49 ویں سالگرہ منائی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار 9 ستمبر 1967ء کو بھارتی پنجاب کے صدر مقام امرتسر میں پیدا ہوئے۔وہ ایک کینیڈین نژاد بھارتی ہیں،ان کا اصل نام راجیو ہری وام بھاٹیا ہے تاہم وہ فلم نگری میں اکشے کمار کے نام سے مشہور ہیں۔انہوں نے 90 کی دہائی میں ایکشن فلموں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں انہوں نے رومانوی اور کامیڈی فلموں میں بھی ادکاری کے جوہر دکھائے اور متعدد کامیاب فلمیں دیں۔اکشے کمارکو2009 میں پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا اورکئی مرتبہ فلم فیئر ایوارڈز کے لئے نامزد ہوئے۔تاہم انہوں نے یہ ایوارڈ 2 مرتبہ اپنے نام کیا۔اکشے نے 2000ء میں اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے شادی کی جس سے ان کے دو بچے ہیں۔ ان کی نئی آنے والی فلموں میں روبوٹ ٹو، جولی ایل ایل بی ٹو اور ٹوئلٹ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :