بین ایفلک کی تھرلر فلم ’لیو بائے نائٹ‘ کا پہلا ٹیزر جاری

ہفتہ 10 ستمبر 2016 13:30

بین ایفلک کی تھرلر فلم ’لیو بائے نائٹ‘ کا پہلا ٹیزر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 ستمبر۔2016ء) بالی و ڈ کے صفِ اول کے اداکار بین ایفلک کی ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم’لیِوبائے نائٹ‘ 'کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔اس سنسنی خیز فلم کی ہدایتکاراور رائٹر بھی بین ایفلک خود ہیں اور مرکزی کردار میں بھی جلوہ? گر ہوں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کرس کوپر،ایلی فیننگ،برینڈن گلیسن،کرس میسینا، سیئنا ملراور زائی سیلڈانا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لیوناڈر ڈی کیپریو، بین ایفلک اورجینیفر ٹوڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بنی اس فلم کی کہانی1920سے1930کے درمیانے دور کی عکاسی کر رہی ہے۔اس دور میں جرائم کی دنیا کے ایک ایسے ڈرگ ڈیلراور گینگسٹر نے پولیس کی نیندیں اْڑائی ہوئی تھیں یہ گینگسٹر نہایت منظم انداز میں غیر قانونی کام کرتا اور ڈرگس کی لین دین کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنے قدموں کے نشان تک نہ چھوڑتااور رات کے اندھیروں میں غائب ہو جاتا۔کرائم، ایکشن، تھرل اور ڈرامے سے بھرپور یہ فلم وارنر بروس پکچرس کے تحت ا?ئندہ سال 13جنوری کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :