اسلام آباد سے میرے دوبیٹوں کو اغواء کیاگیا تھا اور مجھے دھمکی دی گئی تھی کہ دوبئی شو میں سٹیج پر موسیقی کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کروں ‘موسیقی کی دنیا سے مجبوری کی وجہ سے کنارہ کشی اختیارکی تھی

پشتو زبان کی معروف گلوکارہ نازیہ اقبال کا انٹرویو

ہفتہ 10 ستمبر 2016 13:25

اسلام آباد سے میرے دوبیٹوں کو اغواء کیاگیا تھا اور مجھے دھمکی دی گئی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 ستمبر۔2016ء) پشتو زبان کی معروف گلوکارہ نازیہ اقبال کا کہنا ہے کہ وہ کچھ عرصہ قبل موسیقی کی دنیا سے مجبوری کی وجہ سے کنارہ کشی اختیارکی تھی صحافی کی طرف سے پوچھے گئے سوال کہ اپ نے دوبئی میں سٹیج شو کے دوان موسیقی کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا کے جواب میں معروف گلوکارہ نازیہ اقبال نے کہا کہ میں دوبئی میں تھی او راسلام آباد سے میرے دوبیٹوں کو اغواء کیاگیا تھا اور مجھے دھمکی دی گئی تھی کہ دوبئی شو میں سٹیج پر موسیقی کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کروں بصورت دیگر اپ کے بچوں کی خیر نہیں ہوگی مجھے مجبوری کی وجہ سے دوبئی میں سٹیج شو کے دوران سٹیج پر اعلان کرنا پڑا تھا اور اسی مجیوری کی بناء پر موسیقی کی دنیا سے کچھ عرصہ کیلئے کنارہ کشی اختیار کرنی پڑی تھی تاہم بعد میں بیٹے بازیاب ہونے کے بعد اور دوستوں اور چاہنے والوں کے پرزو ر اصرار پر دوبارہ موسیقی شروع کی ا ور اب کافی عرصہ سے گائیگی کر رہی ہوں