لوک گلوکار سائیں ظہور اوراختر چنال زہری نے پاکستان کا نام روشن کردیا،ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

ہفتہ 10 ستمبر 2016 13:25

لوک گلوکار سائیں ظہور اوراختر چنال زہری نے پاکستان کا نام روشن کردیا،ایک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 ستمبر۔2016ء) پاکستانی لوک گلوکار سائیں ظہور کی بہترین ا?واز کے ساتھ اب ایک اور بلوچ لوک گلوکار اختر چنال زہری بھی بولی وڈ فلم ’مرزیا‘ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔اس فلم کے لیے ہندوستان اور پاکستان سے کئی صوفی گلوکاروں کو شامل کیا گیا ہے، سائیں ظہور کی شمولیت کا اعلان کچھ عرصہ قبل کیا گیا تھا اور اب اختر چنال زہری بھی اس کا حصہ بن گئے۔

(جاری ہے)

فلم کا میوزک ہندوستانی گلوکار شنکر، احسان اور لوئے کمپوز کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اختر بھائی کی آواز شاندار ہے جو افغانستان کی نمائندگی کرتی ہے۔سائیں ظہور کی فلم میں شمولیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا سائیں حقیقی معنوں میں اپنی موسیقی میں ڈوب چکے ہیں، انہوں نے 2006 تک کبھی اسٹوڈیو میں کوئی گانا ریکارڈ نہیں کروایا تھا، سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ جب آپ انہیں گانے کے بول بتائیں گے تو وہ لکھنے کے بجائے اسے تصاویر کی شکل میں یاد رکھتے ہیں، ان کے ساتھ کام کرکے بے حد خوشی ہورہی ہے۔ان کمپوزرز کو منفرد آوازوں کے مالک ان صوفی گلوکاروں کے ساتھ کام کرنا ہے تاکہ ایک بہترین گانا سامنے آسکے۔فلم مرزیا رواں سال 7 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :