منی ڈرامہ سیریل ”عید بھلیاں “کی ایڈٹینگ مکمل ، عید الاضحی سے پی ٹی وی ہوم سے پیش کی جائیگی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 13:13

منی ڈرامہ سیریل ”عید بھلیاں “کی ایڈٹینگ مکمل ، عید الاضحی سے پی ٹی ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 ستمبر۔2016ء) پی ٹی وی کے ڈرامہ پروڈیوسر شوکت چنگیزی کی منی ڈرامہ سیریل ”عید بھلیاں “کی ایڈٹینگ مکمل ، عید الاضحی سے پی ٹی وی ہوم سے پیش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے حوالے سے خصوصی طور پر بنائی جانے والی منی ڈرامہ سیریل ” عید بھلیاں “ میں اداکار نیئر اعجاز ، خالد بٹ ، نعیم کشمیری ، صائم علی ، یاسمین حق ، عائشہ جاوید ، سلیم خان ، علی سحر اور سحرش خان شامل ہیں ۔

ڈرامہ سیریل کے ایڈیٹر ذیشان ظفر ، کیمرہ مین عمر دراز ، بوم انجینئر الیاس لالی ،رائٹر عطاء اللہ عالی اور پروڈیوسر شوکت چنگیزی ہیں جو اس سے قبل عید الفطر پر بھی کامیاب منی ڈرامہ سیریل ” دادی کا پوتا “ پیش کر چکے ہیں ۔یاد رہے کہ اداکارہ سحرش خان 20سال کے بعد دوبارہ ٹی وی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :