لائبہ خان کا وزن 10پاؤنڈ بڑھ گیا ، ڈرامہ پروڈیوسروں نے اداکارہ کو کاسٹ کرنا بند کردیا

ہفتہ 10 ستمبر 2016 13:10

لائبہ خان کا وزن 10پاؤنڈ بڑھ گیا ، ڈرامہ پروڈیوسروں نے اداکارہ کو کاسٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 ستمبر۔2016ء ) اداکارہ لائبہ خان کا وزن 10پاؤنڈ بڑھ گیا ، بڑھتے ہوئے وزن کے باعث ڈرامہ پروڈیوسروں نے اداکارہ کو کاسٹ کرنا بند کردیا ،اداکارہ ڈپریشن کا شکار ہو گئیں اور سکون آور ادویات کا استعمال شروع کردیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ لائبہ خان گزشتہ ایک سال سے اپنا وزن کم کرنے کی تگ و دو کررہی ہیں مگر ان کا وزن کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

لائبہ خان ڈاکٹروں کے ساتھ حکیموں سے بھی اپنا وزن کم کرنے کے لئے ادویات لیتی رہی ہیں مگر اس کا الٹا اثر ہوا اور ان کا وزن پہلے سے بھی 10پاؤنڈ بڑھ گیا ہے۔ بڑھتے ہوئے وزن کے باعث ڈرامہ پروڈیوسر لائبہ خان کو اپنے اسٹیج ڈراموں میں کاسٹ کرنے سے بھی پرہیز کر رہے ہیں جس پر اداکارہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے ذہنی سکون کیلئے سکون آور ادویات کا استعمال شروع کر دیا ہے ۔اداکارہ لائبہ خان کا بڑھتا ہوا وزن ان کی ذاتی زندگی کے ساتھ شوبز پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہاہے ۔اسی وجہ سے ان کو ڈرامہ اور فلم پروڈیو سروں نے کاسٹ کرنے سے گریز کرنا شروع کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :