اسٹیج ڈرامہ ”ادھار بند تے پیار بند “کی کاسٹ فائنل ،ریہرسلوں کا سلسلہ شروع

ہفتہ 10 ستمبر 2016 13:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 ستمبر۔2016ء )عیدالاضحی پر الحمراء ہال lکلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں پیش کیے جانیوالے اسٹیج ڈرامہ ”ادھار بند تے پیار بند “کی کاسٹ فائنل کرلی گئی ،ریہرسلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر الحمراہال I کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں اسٹیج ڈرامہ ”ادھار بند تے پیار بند“پیش کیا جائے گا جس کی کاسٹ میں بلو رانی ، فرح چوہدری ، حنا خان ، ہما علی ، عروج ، ریشما ں ، انور ماہی ، شاہد نوشاد ، فضل عباس ، ذولفقار طوطی ،محبوب مستانہ ،بلا ل اور سلیم ساجن شامل ہیں ۔اسٹیج ڈرامے کی ریہرسلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس میں ڈرامے کی تمام کاسٹ شرکت کر رہی ہے۔ ڈرامے کے ڈائریکٹر خالد رضا ہیں ۔