حناء فرید نے مختلف نجی ٹی وی چینلز کے عید شو میں اپنی گلوکاری کی ریکارڈنگ مکمل کروا دی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 13:07

حناء فرید نے مختلف نجی ٹی وی چینلز کے عید شو میں اپنی گلوکاری کی ریکارڈنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 ستمبر۔2016ء) گلوکارہ حناء فرید نے مختلف نجی ٹی وی چینلز کے عید شو میں اپنی گلوکاری کی ریکارڈنگ مکمل کروا دی ۔ اس حوالے سے گلوکارہ حناء فرید نے بتایا کہ انہوں نے مختلف نجی ٹی وی چینلز کے عید شو کی ریکارڈنگ میں حصہ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی اصل میں ہمارے لیے پیغام لے کر آتی ہے کہ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے ہمیں بھی قربانی کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ہم صرف عید الاضحی پر جانوروں کی قربانی کر کے سنت ابراہیمی پو ری کر تے ہیں لیکن عام زندگی میں بھی ہمیں ایک دوسرے کے حقوق کے لئے قربانی دینی چاہیے اور قربانی کا یہ جذبہ ہمارے اندر رہنا چاہیے اور جب ہم ایک دوسرے کے حقوق اور اپنی ذمہ داری کا خیال کریں گے تو معاشرے میں یقینا بہتری آئے گی ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب تک میرے پرستار مجھے پسند کریں گے میں پرفارم کرتی رہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :