ٹورنٹو میں بین الاقوامی ٹورنٹو فلم فیسٹیول جاری ،دنیا بھر سے فلمی ستارے شریک

11روز تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں 400فلمیں پیش کی جائینگی

ہفتہ 10 ستمبر 2016 13:07

ٹورنٹو میں بین الاقوامی ٹورنٹو فلم فیسٹیول جاری ،دنیا بھر سے فلمی ستارے ..
ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 ستمبر۔2016ء) کینیڈا کے مشہور شہر ٹورنٹو میں عالمی ٹورنٹو فلم فیسٹیول جاری ہے جس میں دنیا بھر سے فلمی ستارے شریک ہیں۔رنگا رنگ فیسٹیول کا آغاز ویسٹرن کرائم فلم دی میگنی فیشنٹ 7سے ہوا جہاں فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے۔

(جاری ہے)

41ویں سالانہ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلمی دنیا سے بڑی تعداد میں ہدایتکار،اداکار،پروڈیوسرز اوررائٹرز ٹورنٹو میں موجود ہیں ۔11روز تک جاری رہنے والے فیسٹیول کے دوران رواں برس ریلیز ہونیوالی تقریباً 400فلمیں پیش کی جائینگی جبکہ ان فلموں میں وہ بھی شامل ہیں جو ممکنہ طور پر آئندہ برس آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :