بھارتی ٹی وی اداکارہ انکیتا لوکھانڈے آگ لگنے کے باعث جھلس گئیں ،دونوں ہاتھ ،گردن متاثر

ہفتہ 10 ستمبر 2016 12:57

بھارتی ٹی وی اداکارہ انکیتا لوکھانڈے آگ لگنے کے باعث جھلس گئیں ،دونوں ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 ستمبر۔2016ء) بھارتی ٹی وی اداکارہ انکیتا لوکھانڈے آگ لگنے کے باعث جھلس گئیں جس کے نتیجے میں ان کے دونوں ہاتھ اور گردن متاثر ہوئی ہیں، انکیتا نے اپنے کمرے میں خوشبو والی موم بتی جلا رکھی تھی کہ ان کے کمرے کے پردے نے آگ پکڑ لی اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کے کمرے میں آگ پھیل گئی، انکیتا نے پوجا کے دوران آگ لگنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے کمرے میں موم بتی جلا رکھی تھی اور مجھے احساس ہونے سے قبل ہی کمرے کے پردے کو آگ لگ چکی تھی انکیتا نے بتایا کہ میں نے بچنے کی کوشش کی اور اسی کوشش میں میرے دونوں ہاتھ اور گردن جھلس گئی، انکیتا نے بتایا کہ زخم گہرے ہیں اور مجھے خاصی تکلیف کا بھی سامنا ہے، میرے کمرے سے باہر موجود بالکونی میں گیس سلنڈر بھی موجود تھے لیکن شکر ہے میرے اچھے کاموں نے مجھے بچا لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے زخم آہستہ آہستہ ٹھیک ہو رہے ہیں جبکہ میرا کمرہ بھی تجدید کے مراحل میں ہے۔

متعلقہ عنوان :