سردار لطیف خان کھوسہ نے پنجاب میں رینجرز آپر یشن کا مطالبہ کردیا

حکومتی وزارء قوم میں اشتعال پھیلا رہے ہیں ان کامقصد گلی گلی لڑائی جھگڑے کرانا ہے‘پنجاب میں سندھ جیسے آپریشن کی اشد ضرورت ہے جب تک نیشنل ایکشن ایکشن پلان کی اصل روح پر عملدرآمد نہیں ہو گا ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا‘( ن) لیگ کے دور حکومت میں مینارٹیز کے ساتھ نا انصافی کے سب سے زیادہ واقعات رونما ہوئے‘حکمران روزانہ ضرب عضب کی کامیابی کے راگ الاپ رہے ہیں’جب تک عام آدمی کو انصاف نہیں ملے گا امن کا قیام ممکن نہیں ہے پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنر ل کا شہباز بھٹی کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 9 ستمبر 2016 22:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 ستمبر ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنر ل سردار لطیف خان کھوسہ نے پنجاب میں رینجرز آپر یشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وزارء قوم میں اشتعال پھیلا رہے ہیں ان کامقصد گلی گلی لڑائی جھگڑے کرانا ہے‘پنجاب میں سندھ جیسے آپریشن کی اشد ضرورت ہے جب تک نیشنل ایکشن ایکشن پلان کی اصل روح پر عملدرآمد نہیں ہو گا ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا‘( ن) لیگ کے دور حکومت میں مینارٹیز کے ساتھ نا انصافی کے سب سے زیادہ واقعات رونما ہوئے‘حکمران روزانہ ضرب عضب کی کامیابی کے راگ الاپ رہے ہیں’جب تک عام آدمی کو انصاف نہیں ملے گا امن کا قیام ممکن نہیں ہے ۔

وہ جمعہ کے روز لاہور پریس کلب میں سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلزپارٹی کی رہنما جہاں آراء وتو،بشری ملک ،آصف خان،فادر جیمز چنن ،بشپ عرفان جمیل ،عبداﷲ ملک ،ڈاکٹر منوہر چند سمیت دیگر نے خطاب کیا۔سابق گورنر کا کہنا تھا پیپلزپارٹی نے اقلیتوں کیلئے پانچ فیصد کوٹہ نامزد کیا ،11اگست کو اقلیت ڈے منانے کا اعلان کیا ۔

اقلیتوں نے پاکستان کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کیا جس مقصد کیلئے پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا آج وہ پورا نہیں ہوا رہا ۔ضیاء ایوب اور مشرف جیسے آمروں نے پاکستان کا چہرہ مسخ کر دیا انہوں نے پاکستان کو اشرفیہ کا پاکستان بنادیا موجودہ حکومت بھی انہی آمروں کی سوچ پر عمل کررہی ہے ۔آئین پاکستان کے خلاف نظام کو چلایا جارہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا ن لیگ کی حکومت میں سب سے زیادہ مسیحیوں کے ساتھ نا انصافیاں ہوئی ہیں ۔

بادامی باغ ،یوحنا آباد اور کوٹ رادہ کشن جیسے واقعات ن لیگ کی حکومت میں رونما ہوئے ۔عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ۔آج کل نفرت ،اشتعال اور الزام تراشی کی سیاست کو فروغ دیا جارہا ہے ۔حکومتی وزارء قوم میں اشتعال پھیلا رہے ہیں ان کا مقصٓد گلی گلی لڑائی جھگڑے کرانا ہے ۔پنجاب میں سندھ جیسے آپریشن ی اشد ضرورت ہے جب تک نیشنل ایکشن ایکشن پلان کی اصل روح پر عملدرآمد نہیں ہو گا ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔