آئی سی سی کا ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان کو خصوصی گرز دینے کا اعلان

جمعہ 9 ستمبر 2016 20:22

آئی سی سی کا ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان کو خصوصی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 ستمبر ۔2016ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان کو خصوصی گرز دینے کا اعلان کردیا ، گرز 21 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو پیش کیا جائے گا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن ساڑھے دس بجے قذافی سٹیڈیم میں 11 بجے ایک پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 2003ء میں متعارف کرائے گئے نئے رینکنگ سسٹم کے تحت پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ پاکستان انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچ جیتنے اور دو ڈرا کرنے کے بعد یہ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا اور سری لنکا کے ہاتھوں آسٹریلیا کو ملنے والی 3 میچوں کی شکست بھی اس کی وجہ بنی۔

(جاری ہے)

بھارت ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ جیتنے میں ناکامی کے ساتھ ہی پہلی پوزیشن سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا اور یوں پاکستان پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آیا۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو پیش کیا جانے والا گرز ”ایسپرے اور گیرارڈ“ کی جانب سے 2001ء میں خصوصی طور پر کرکٹ کی دیگر ٹرافیوں سے مختلف اور نمایاں رکھنے کیلئے بنایاگیا تھا۔ 2001ء میں اس کی مالیت 30,000 یورو تھی اور اسے ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ میں تبدیلی کے ساتھ ہی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو دیدیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :