پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کے امکانات روشن

عمان کی انڈر18 ہاکی ٹیم رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریگی، ٹیمیں4 ٹیسٹ میچز کھیلیں گی

جمعہ 9 ستمبر 2016 18:51

پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کے امکانات روشن

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 ستمبر ۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات رنگ لے آئے، عمان کی انڈر ایٹین ہاکی ٹیم رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی، جبکہ دورہ کے دوران دونوں ٹیمیں چار ٹیسٹ میچز کھیلیں گی۔پی ایچ ایف کے مطابق عمان کی ٹیم دورے کے دوران پاکستان انڈر ایٹین ہاکی ٹیم کے خلاف چار میچز کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور عمان کی ہاکی ٹیموں کے درمیان میچز سولہ، سترہ، انیس اور بیس ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ چار میچز کی سیریز میں دو میچز دن کی روشنی جبکہ دو میچز مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری کے مطابق سیریز کے تمام میچز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ممالک کی ہاکی فیڈریشنز کی جانب سے چوبیس سے تیس ستمبر تک ڈھاکہ میں ہونے والے ایشیا کپ کی تیاری کے لئے سیریز کا انعقاد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :