ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن ، آئی سی سی پاکستان کو ٹیسٹ شیلڈ دیگا

قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کپتان مصباح الحق کو شیلڈ اور مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے

جمعہ 9 ستمبر 2016 18:51

ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن ، آئی سی سی پاکستان کو ٹیسٹ شیلڈ دیگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 ستمبر ۔2016ء) ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں شیلڈ دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ شیلڈ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے آئی سی سی کی جانب سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تقریب کیا انعقاد کیا جائے گا جس میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو شیلڈ دیں گے جب کہ ڈیوڈ رچرڈ سن اور مصباالحق قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ 2003 میں پہلی دفعہ ٹیسٹ رینکنگ متعارف کرائی گئی تھی اور ٹیسٹ رینکنگ میں نمبرون پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی دی جاتی ہے جب کہ 2003 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت 111 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور پاکستان کو آئی سی سی ٹیسٹ شیلڈ بھی دی جائے گی۔