ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان،سرفراز کپتان برقرار

عماد بٹ بغیرکھیلے ٹیم سے باہر ،نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نمایاں کارکردگی پر باز عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی ٹی ٹوئنٹی سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس میں قومی ٹیم 3 میچز 23، 24 اور27 ستمبرکو کھیلے گی

جمعہ 9 ستمبر 2016 18:51

ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان،سرفراز کپتان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 ستمبر ۔2016ء) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی ) سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے، انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی ٹیم کا حصہ بننے والے عماد بٹ بغیرکھیلے ٹیم سے باہرہوگئے،نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نمایاں کارکردگی اور ڈسپلن کی یقین دہانی پر مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریزکے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، خالد لطیف، بابراعظم، محمد رضوان، عماد وسیم، حسن علی، محمد عامر،وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد نواز، شعیب ملک اورسعد نسیم سمیت رومان رئیس بھی شامل ہیں۔15رکنی اسکواڈ میں عمر اکمل کی بھی واپسی ہوئی ہے جب کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی ٹیم کا حصہ بننے والے عماد بٹ بغیرکھیلے ٹیم سے باہرہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس میں قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچز 23، 24 اور27 ستمبرکو کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :