Live Updates

عمران خان نے محرم الحرام سے پہلے رائیونڈ مارچ کا اعلان کردیا

رائیونڈ مارچ100فیصد کرینگے،آئندہ تین دنوں میں رائیونڈ مارچ کی تاریخ دینگے،رائیونڈ کے بعداگلا لائحہ عمل بتائینگے،نوازشریف کے گھر کا گھیراؤ نہیں کرینگے،پنجاب پولیس کو استعمال کیاگیاتو سڑکیں بند کردینگے،(ن)لیگ ایک فاشسٹ جماعت ہے،جوڈکٹیٹرشپ کی گود میں پلی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 ستمبر 2016 17:52

عمران خان نے محرم الحرام سے پہلے رائیونڈ مارچ کا اعلان کردیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 ستمبر2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے محرم الحرام سے پہلے رائیونڈ مارچ کرنے کا اعلان کردیا ہے،رائیونڈ مارچ100فیصد کرینگے،آئندہ تین دنوں میں رائیونڈ مارچ کی تاریخ دینگے،رائیونڈ کے بعداگلا لائحہ عمل بتائینگے ،نوازشریف کے گھر کا گھیراؤ نہیں کرینگے،پنجاب پولیس کو استعمال کیاگیاتو سڑکیں بند کردینگے،(ن)لیگ ایک فاشسٹ جماعت ہے،جو ڈکٹیٹر شپ کی گود میں پلی ہے،نوازلیگ نے ایوان صدر میں آصف زرداری اور فاروق لغاری کے گھر کا گھیراؤ کیاتھا۔

انہوں نے آج بنی گالہ میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائیونڈ مارچ ہمارا جمہوری حق ہے۔اگر ہمارے جمہوری احتجاج پر کوئی ایکشن ہوا اور پنجاب پولیس کو استعمال کیاگیاتو سڑکیں بند کردینگے۔

(جاری ہے)

ہم نے پچھلے 20سالوں میں گھروں کا گھیراؤ نہیں کیا۔نوازشریف کے گھر کا گھیراؤنہیں کرینگے۔ہم تمام اپوزیشن جماعتوں کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کرینگے۔

اگر پی ٹی آئی کو اکیلے بھی جانا پڑا تو جائینگے۔انہوں نے کہا کہ رائیونڈ مارچ کیلئے باقی پارٹیز سے مشاورت کرینگے۔مارچ سے پہلے جلسہ کریں گے۔رائیونڈ مارچ میں پاکستان بھر سے لوگوں کو بلائیں گے۔عوام کو اس لیے جمع کررہے ہیں کہ حکومت نے جمہوری داروں کو قابو کیا ہوا ہے۔نیب نے ابھی تک وزیراعظم کیخلاف کچھ نہیں کیا۔چھوٹے لوگوں کو پکڑا جارہاہے۔

پارلیمنٹ کی اہمیت بھی ختم کردی گئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم اپنی کرپشن چھپانے کیلئے جمہوری اداروں کو تباہ کررہا ہے۔پاکستانی مجھے بتائیں کہ ایک ایسا ادارہ بتا دیں کہ جو بہتر کام کررہا ہو۔جمہوریت کے اندر جمہوری ادارے آزادانہ کام کرتے ہیں۔جیسے کہ خیبرپختونخواہ میں پولیس آزادانہ کام کرہی ہے۔مشرف دور کی ڈکٹیر شپ اور نوازشریف کے دور میں ایسا ادارہ نہیں جو بہتر کام کررہا ہو۔اس موقعہ پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم دعوت سب کو دینگے اگر کوئی نہ آیا تو زبردستی نہیں ہے۔چادر چار دیواری کا احترام ہم پر فرض ہے۔کوئی ایسا کام نہیں کرینگے جس سے چار دیواری کا تقدس پامال ہو۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات