آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپن شپ گرز پاکستان کو دینے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

جمعہ 9 ستمبر 2016 16:06

آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپن شپ گرز پاکستان کو دینے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9 ستمبر۔2016ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹیسٹ چیمپن شپ گرز پاکستان کو دینے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیگٹو ڈیو رچرڈ سن 21ستمبر کوصبح 10:30 بجے قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو ٹیسٹ چیمپن شپ گرز پیش کریں گے جس کے بعد11بجے پریس کانفرنس ہوگی ۔ یاد رہے کہ پاکستان نے 2003ء میں موجودہ ٹیسٹ رینکنگ آنے کے بعد پہلی بار انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز 2-2سے برابر کرکے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی تھی،گرین شرٹس کے اس وقت 111پوائنٹس ہیں ، بھارت 110پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے 108پوائنٹس ہیں۔