دورہ بنگلہ دیش کی تیاری ،افغان ٹیم کا بھارت میں کیمپ لگے گا

جمعہ 9 ستمبر 2016 15:14

دورہ بنگلہ دیش کی تیاری ،افغان ٹیم کا بھارت میں کیمپ لگے گا

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 ستمبر۔2016ء) افغان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش کی تیاری کیلئے بھارت میں تربیتی کیمپ لگے گا۔چیئرمین اے سی بی نسیم اللہ دانش نے تصدیق کی کہ ٹریننگ کیمپ کا مقصد ٹیم کو آئندہ ٹور کی تیاری کرانا ہے جہاں تین ون ڈے کے علاوہ انٹر کانٹی نینٹل میچز بھی کھیلنا ہیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو شفیق اللہ اسٹنکزئی نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے موسم سے ہم آہنگی اور چند ٹرائل میچز کیلئے ٹیم کوایونٹ کے آغاز سے دوہفتے قبل بھیجنے کا ارادہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :