ناقص آؤٹ فیلڈز،جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کوآفیشل وارننگ جاری

جمعہ 9 ستمبر 2016 15:09

ناقص آؤٹ فیلڈز،جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کوآفیشل وارننگ جاری

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 ستمبر۔2016ء) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )نے پچ اینڈ آٹ فیلڈ مانیٹرنگ پراسس کے تحت ڈربن اور پورٹ آف سپین کی ناقص آٹ فیلڈ زپر جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈکو آفیشل وارننگ جاری کر دی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ ڈربن اور پورٹ آف سپین سٹیڈیم کی ناقص آٹ فیلڈ کی پہلی بار شکایت آئی ہے اسلئے ہم آفیشل وارننگ جاری کررہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :