وولٹا سائیکل ریس کا اٹھارہواں مرحلہ ڈنمارک کے میگنس کارٹ نے جیت لیا

جمعہ 9 ستمبر 2016 15:09

وولٹا سائیکل ریس کا اٹھارہواں مرحلہ ڈنمارک کے میگنس کارٹ نے جیت لیا

میڈریڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 ستمبر۔2016ء) اسپین میں جاری وولٹا سائیکل ریس کا اٹھارہواں مرحلہ ڈنمارک کے میگنس کارٹ نے اپنے نام کر لیا۔ کولمبیا کے نیرو کونٹا کی مجموعی برتری برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق سائیکلنگ ایونٹ میں رائیڈنگ کے شوقین ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے ان ایکشن ہیں۔

(جاری ہے)

اٹھارہویں مرحلے میں بھی تمام پروفیشنل سائیکلسٹس نے جان ماری مگر فتح ڈنمارک کے میگنس کارٹ کے حصے میں آئی۔

میگنس کارٹ نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے اورچون اعشاریہ تین ایک سیکنڈ میں طے کیا۔ جرمنی کے نیکیاس آرنڈٹ نے دوسری اور لکسمبرگ کے جیمپی ڈریوکر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر کولمبیا کے نیرو کونٹا کی برتری برقرار ہے۔ انہوں نے اٹھارہ مراحل کا سفر چوہتر منٹ اور تیس سیکنڈ میں طے کیا۔