امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کا 23واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا

جمعہ 9 ستمبر 2016 15:08

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 ستمبر۔2016ء) امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کا 23واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا ، یو ایس اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں امریکی سٹار کو جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نے شکست دے دی ۔تفصیلات کے مطابق سال کا چوتھا گرینڈ سلم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ نیویارک میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

خواتین کے سیمی فائنل میں امریکی سرینا ولیمز کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا سے ہوا ۔

پلسکووا نے عالمی نمبر ون امریکی کھلاڑی کو6-2اور7-6سے شکست دی ۔ اس طرح 34 سالہ سرینا ولیمز ریکارڈ 23 ویں بار گرینڈ سلم ٹائٹل نہ جیت سکیں ۔ دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کی انجلق کربر اور ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی منے سامنے ہوئیں ۔ انجلق کربر نے حریف کو سٹریٹ سیٹ میں ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جہاں ان کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا سے ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :