سلیکشن کمیٹی کا ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریز کیلئے عمر اکمل ، سلمان بٹ، اجمل کی شمولیت پر سنجیدگی سے غور

جمعہ 9 ستمبر 2016 14:16

سلیکشن کمیٹی کا ویسٹ انڈیزکیخلاف سیریز کیلئے عمر اکمل ، سلمان بٹ، اجمل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 ستمبر۔2016ء) سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریز کیلئے تین تجربہ کار کھلاڑیوں کی شمولیت پر سنجیدگی سے غور کردیا ۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی ویسٹ انڈیزکے خلاف اگلی یواے ای سیریز کیلئے تجربہ کاربیٹسمین عمراکمل،سلمان بٹ کے علاوہ اسپن ماسٹرسعید اجمل کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ ملتان میں کھیلے گئے قومی ٹوئنٹی20کپ میں تجربہ کار اسپنر سعید اجمل نے اپنی بھرپور فارم حاصل کرلی ہے جنہوں نے چھ میچوں میں 4/27کی کارکردگی سمیت محض11.07رنز فی وکٹ کی شاندار اوسط سے وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ حریف بیٹسمین اْن کی بولنگ پر 6سے زائد رن ریٹ سے رنزنہیں بناپائے ہیں جو ٹوئنٹی20میچوں کا بہترین اکانومی ریٹ سمجھاجاتاہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب،عمراکمل محض پانچ میچزکھیل کرتین بارناٹ آؤٹ رہتے ہوئے ٹورنامنٹ میں304رنزبناچکے ہیں جبکہ تاحال کوئی اور بیٹسمین 250رنزکے ہندسے کو عبورنہیں کرسکاہے۔عمراکمل کو اب تک ایونٹ میں سب سے زیادہ 21 چھکے لگانے کا بھی اعزاز حاصل ہوگیاہے۔دوسری جانب ،سلمان بٹ نے بھی پانچ میچوں میں84رنزکی ناقابل شکست اننگز سمیت دو ففٹیاں اسکورکرتے ہوئے 223رنزبنائے ہیں جو ایونٹ میں اب تک کسی بھی بیٹسمین کے پانچویں زیادہ رنزہیں۔

متعلقہ عنوان :