فاسٹ باؤلر محمد عامرکی ولیمے کی تقریب 21 ستمبر کو منعقد ہوگی جس میں تمام کرکٹرز کی شرکت متوقع ہے

جمعہ 9 ستمبر 2016 14:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 ستمبر۔2016ء ) فاسٹ باؤلر محمد عامر کے سر سہرا سجنے کو ہے، بیس ستمبر کو قومی کرکٹر دولہا بنیں گے، محمد عامر کانکاح دو سال پہلے پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرجس سے ہوا ۔ سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر اسی ماہ سر پر سہرا سجائیں گے ۔ دورہ انگلینڈ سے فراغت کے بعد قومی کرکٹر اب اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔

قومی کرکٹر کی مہندی کی تقریب انیس ستمبر کو ہوگی ۔ بینڈ باجا کے ساتھ محمد عامر بارات بیس ستمبر کو لے کر جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ولیمے کی تقریب اکیس ستمبر کو ہوگی جس کے بعد محمد عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے متحدہ عرب امارات روانہ ہوجائیں گے ۔ محمد عامر کی شادی کی تقریب میں تمام کرکٹرز کی آمد متوقع ہے ۔ قومی کرکٹر کا نکاح پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرجس سے ستمبر دو ہزار چودہ میں اس وقت ہوا جب وہ پابندی کا شکار تھے اور ان کی ٹیم میں دوبارہ آنے کے بارے میں کوئی حتمی نہیں کہا جا سکتا تھا ۔ ابھی بھی فاسٹ باؤلر کی باؤلنگ میں پہلے جیسی کاٹ دکھائی نہیں دی اور سب دعاگو ہیں کہ قومی کرکٹر کی زندگی کی نئی اننگز ان کے لئے خوشیا ں لے کر آئے۔

متعلقہ عنوان :