رواں سال حج پر جانے والے 29 پاکستانی حجاج کرام انتقال کر گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 ستمبر 2016 11:25

رواں سال حج پر جانے والے 29 پاکستانی حجاج کرام انتقال کر گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09ستمبر2016ء) : رواں سال حج پر جانے والے 29 پاکستانی حجاج کرام انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں حج کے ڈائریکٹر جنرل ساجد یوسفانی نے بتایا کہ سعودی عرب جانیوالے 29 پاکستانی حجاج کرام انتقال کرگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انتقال کرنے والے یہ تمام حجاج کرام طبعی موت کا شکار ہوئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے سعودی شہر مکہ مکرمہ میں پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت ہونے والی حج ایڈوائزری کمیٹی کی ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ سعودی عرب میں حجاج کی خدمت کیلئے 1635 معاونین اور 432 افراد پر مشتمل ایک میڈیکل مشن تعینات کیا گیا ہے۔

پاکستانی حجاج کیلئے رواں سال 30 مکتب قائم کئے گئے ہیں۔ حج حکام نے بتایا کہ حجاج کرام کو جدہ یا مکہ مکرمہ ایئرپورٹ پہنچنے پر سینڈوچز، جوسز اور پانی فراہم کیا گیا۔ اشیائے خوردونوش سمیت انہیں کمبل، تکیہ اور کارپٹ بھی تحفتاً دیا گیا ہے۔حج ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ، سیکریٹری سہیل عامر، ڈائریکٹر جنرل حج امتیاز شاہ اور پاکستانی سفیر منظور الحق بھی میٹنگ میں شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :