6سالہ بچی نے بہادری سےڈاکوؤں پر حملہ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 8 ستمبر 2016 23:26

6سالہ بچی نے بہادری سےڈاکوؤں پر حملہ کر دیا

ایک چھوٹی بچی نے کلہاڑا بردارڈاکوسے ڈرے بغیر اُس پر حملہ کر دیا۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی 6سالہ سارا پٹیل نقاب پوش ڈاکوؤں سے بالکل خوفزدہ نہ ہوئی۔سارا نے ملازم کو ڈاکوؤں کے ہاتھوں پٹتے دیکھا تو فوراً ہی دوڑ کر اس کی مدد کو آئی اور ڈاکو کی ٹانگ کھینچنے کی کوشش کی۔جس کے بعد اس نے اپنے دادا کو بھی سٹور سے باہر نکلنے میں مدد دی۔

(جاری ہے)

ڈاکوؤں کے ہاتھ پٹنے والے ملازم نے رپورٹر کو بتایا کہ اسے سارا کو محفوظ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

ملازم نے بتایا کہ ایک ڈاکو کے ہاتھ میں کلہاڑا تھا، جس کی وجہ سے وہ اُن سے جلدی جان چھڑانا چاہتا تھا۔
سارا کے باپ ، سہیل پٹیل ، نے بتایا کہ سارا اس حادثے کے باعث صدمے کا شکار ہے مگر اب ٹھیک ہو رہی ہے۔
ڈکیتی کی اس واردات میں ملوث 5 افراد ،جن کی عمریں 16 سال ہیں، پر مقدمات قائم کر دئیے گئے ہیںَ

متعلقہ عنوان :