دنیا کی سب سے چھوٹی بچی، جس کا وزن 227گرام اور پاؤں انگوٹھے سے بھی چھوٹا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 8 ستمبر 2016 23:25

دنیا کی سب سے چھوٹی بچی، جس کا وزن 227گرام اور پاؤں  انگوٹھے سے بھی چھوٹا ..

جب وہ پیدا ہوئی تو اس کا وزن 227گرام (8اونس) اور اس کے پاؤں کا سائز عام انسان کے ہاتھ کے انگوٹھے سے بھی چھوٹا تھا۔اپنی پیدائش کے 9 ماہ بعد ایمیلیا گرابارکزک توقعات کے برعکس اب کافی بہتر ہورہی ہے۔
ویٹن، مغربی جرمنی میں پیدا ہونے والی ایمیلیا جب پیدا ہوئی تو 22 سینٹی میٹر(8.66 انچ) کی تھی۔ ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ وہ بچ نہیں سکے گی تاہم اس نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا۔

ڈاکٹر اب اس بچی کو لٹل فائٹر کہتے ہیں۔اس وقت ایمیلیا کا وزن 7 پاؤنڈ 2 اونس ہے، جو پیدائش کے وقت بچے کا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


ڈاکٹروں نے ایملیا کے زندہ رہنے کو معجزہ قرار دیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پیدائش کے وقت 14 اونس والے بچے بھی زندہ نہیں رہتے مگر 26 ویں ہفتے میں حمل کی پیچیدگی کی وجہ سے سی سیکشن سے پیدا ہونے والی ایملیا نے اپنی ہمت سے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایمیلیا وقت سے پہلے پیدا ہونے والی وہ سب سے چھوٹی بچی ہے جو زندہ رہی۔اس سے پہلے یہ ریکارڈشکاگو کے لویولا یونیورسٹی میڈیکل کالج میں پیدا ہونے والی رومائیسا رحمٰن کے پاس تھا۔ رومائیسا حمل کے 25ویں ہفتے میں پیدا ہوئی تھی۔ پیدائش کے وقت اس کاقد 8 انچ اور وزن 243.80 گرام(8.6 اونس) تھا۔

دنیا کی سب سے چھوٹی بچی، جس کا وزن 227گرام اور پاؤں  انگوٹھے سے بھی چھوٹا ..

متعلقہ عنوان :