کوئٹہ، سردار مصطفی خان ترین کے بیٹے اسد خان ترین بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے

للہ شکر ادا کر تا ہوں کہ میرا بیٹا با حفاظت بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ،صوبائی وزیر بلدیات

جمعرات 8 ستمبر 2016 23:06

کوئٹہ، سردار مصطفی خان ترین کے بیٹے اسد خان ترین بازیاب ہو کر گھر پہنچ ..

کوئٹہ/پشین/قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 ستمبر ۔2016ء) صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین کے بیٹے اسد خان ترین بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین کے بیٹے اسد خان ترین کو 30 مئی کو پشین کے علاقے کلی تراٹہ سے نامعلوم مسلح افراد نے اپنے گاڑی سے اتار کر لے گئے جس کے بعد صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ حرکت میں آکر ملزمان کی تلاش شروع کر دیا مگر 4 ماہ کے بعد صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین کا بیٹا اسد خان ترین دولنگی میں کلی غنڈی کھنڈرات میں گاڑی سے مسلح افرادنے اتار کر چھوڑ گئے جس کے بعد اسد خان ترین وہاں کے قریب گاؤں چل کر آئیں حاجی شمشور خان نے اپنے موبائل سے ان کے والد سردار مصطفی خان ترین سے بات کی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر پشین عبدالواحد کاکڑنے حاجی شمشور خان شمشوزئی کے گھر جا کر اسد خان کو پشین لے آیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین نے کہا ہے کہ اللہ شکر ادا کر تا ہوں کہ میرا بیٹا با حفاظت بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ان تمام لو گوں کا شکریہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ ہمدردی کی اور خاص کر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی قیادت نے اس حوالے سے بہت تعاون کیا ۔اپنے بیٹے اسد خا ن کی بازیابی کے بعد ”آن لائن“ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپنے بیٹے کی بازیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر تا ہوں کہ میرا بیٹا بحفاظت بازیاب ہوکر گھرپہنچا

متعلقہ عنوان :