عقیدہ ختم نبوت کا مشن جاری رکھتے ہوئے طاغوتی اور قادیانی قوتوں کے خلاف ڈٹ کرکھڑے رہیں گے ،مولانا اللہ وسایا

چناب نگر میں قادیانیوں کے قائم کردہ عدالتوں کو ختم کرکے سرکاری رٹ قائم کی جائے،رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

جمعرات 8 ستمبر 2016 23:05

چارسدہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 ستمبر ۔2016ء ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماو ں مولانا اللہ وسایا او رمولانا محمد امجدخان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے طاغوتی اور قادیانی قوتوں کے خلاف ڈٹ کرکھڑے رہیں گے اور کلمہ طیبہ وشریعت کے نظام کیلئے کوشاں رہیں گے ۔ چناب گر میں قادیانیوں کے قائم کردہ عدالتوں کو ختم کرکے سرکاری رٹ قائم کیاجائے 7ستمبر کو اسمبلی سے قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے پر ملک بھر میں7ستمبر کو عام تعطیل دیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ایک بھی دیوبندی مسلمان زندہ ہے کوئی مائی کا لال ائین پاکستان سے ختم نبوت کے شق ختم نہیں کرسکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پڑانگ سٹیڈیم میں پانچویں سالانہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جس میں ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی ۔جلسہ عام میں قادیانیوں کے مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ۔جلسے سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی امیر مفتی شہاب الدین پوپلزئی ، ایم این اے مولانا گوہر شاہ ،سابق ایم این اے مولانا غلام محمد صادق،جید علماء کرام مفتی عبداللہ شاہ،مولانا مفتی محمد قاسم،مولاناارشد مدنی ،ضلعی امیر مولانا حزب اللہ جان ،مولانا نجیب اسلام اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔اور شان رسالت میں گستاخی کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔اور شان مصطفی ﷺ کے حرمت اور حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔مقررین کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں6ستمبر کی یوم دفاع اور 7ستمبر کو قادیانیوں کے خلاف قومی اسمبلی سے غیر مسلم قرار دینے کی قراداد منظور کرنے پر ان دنوں کی حاص اہمیت ہیں اور مولانا مفتی محمود مرحوم نے اسمبلی میں یہ قرار داد پیش کی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ عقیدہ ختم نبوت کیلئے برسر پیکار ہے اور مسلمانان اسی جذبے کے تحت طاغونی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے عالم اسلام کے خلاف ان کے تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے ۔کانفرنس میں قرادادوں کے ذریعے اسلامی نظریاتی کونسل کے سفارشات کے مطابق قادیانیوں کے اوقاف کو تحویل میں لینے ،چناب گر میں ان کی اپنا قائم کردہ عدالتوں کے خاتمے ،دیگر عسکری تنظیموں کی طرح قادیانیوں کی عسکری تنظیم خدام الاحمدی پر پابندی لگاکر ان کے اثاثے ضبط کرنے کا مطالبہ کیاگیا جبکہ فحش گانوں اورفلموں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا

متعلقہ عنوان :