وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو فون، گاڑیاں جلانے کے واقعات پر برہمی کا اظہار

جمعرات 8 ستمبر 2016 22:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو فون کرکے گاڑیاں جلانے کے واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی گاڑیاں جلانے کی جرئت کی ہے کسی قیمت پر بخشا نہیں جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ توڑ پوڑ گاڑیاں جلانا اور خوف کی فضا کو پیدا کرنے والوں کے دن گذر گئے ہیں اور اب محبت اور امن کا وقت ہے۔سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس کو حکم دیا کہ شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور مجھے فوری رپورٹ چاہیے کہ گاڑیاں کس نے جلائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :