720 میگاواٹ کے کیروٹ پن بجلی گھر کی تعمیر کے لئے معاہدہ عملداری پر دستخط

جمعرات 8 ستمبر 2016 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ اور کیروٹ پاور کمپنی نے آج 720 میگاواٹ کے کیروٹ پاور منصوبے کی تعمیر اور اس کے آپریشن کے لئے معاہدہ عملداری پر دستخط کیے، یہ تقریب پی پی آئی بی کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں منیجنگ ڈائریکٹر شاہجہان مرزا نے حکومت پاکستان اور مسٹر شینگ ذھینڈونگ چیف ایگزیکٹو کروٹ کمپنی نے کمپنی کی طرف سے دستخط کیے اور کاغذات کا تبادلہ کیا، اس موقع پر شاہجہان مرزا نے کہا کہ سستی بجلی کا حصول حکومت کی ترجیح ہے اور پی پی آئی بی حکومتی پالیسی کے تحت تقریباً 14 ہزار میگاواٹ کے 26 منصوبوں پر کام کر رہا ہے، 720 میگاواٹ کا کیروٹ پن بجلی گھر دریائے جہلم پر ضلع راولپنڈی میں تعمیر کیا جائے گا، جو سالانہ 3249 ارب یونٹ پیدا کرے گا اور منصوبے کی تکمیل پر 1698 ملین ڈالر لاگت کا تخمینہ ہے، کروٹ کمپنی 30 سال تک منصوبے کو چلائے گی اور اس کے بعد یہ منصوبہ حکومت پنجاب کے حوالے کردیا جائے گا، حکومت پنجاب اور آزاد کشمیر کو پانی کے استعمال کی مدد میں سالانہ 1380 ملین روپے حاصل ہوں گے۔

(

متعلقہ عنوان :