امریکی نشریاتی ادارہ کا پولیو خبروں سے متعلق پاکستانی اور افغان صحافیوں کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 8 ستمبر 2016 22:46

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 ستمبر ۔2016ء) امریکی نشریاتی ادارہ (وائس آف امریکہ)نے پولیو سے متعلقہ خبروں اور عوام کیلئے فیچرز وغیرہ لکھنے والے پاکستانی اور افغان صحافیوں کیلئے ورکشاپ منعقد کی جس کامقصد صحافیوں میں پولیو کی کوریج بارے حساسیت پیدا کرنا اور معلومات کی فراہمی تھا۔ اس ورکشاپ کے انعقاد کے لیے پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کے پروگرام کے کلیدی شراکت داروں بشمول سی ڈی سی ، یونیسیف اور عالمی ادارہ صحت نے ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کی ۔

ورکشاپ کا فوکس اینٹی پولیو پروگرام کے بارے میں ویکنیشن، کمیونٹیز میں آگاہی پیدا کرنے سے متعلقہ امور تھے۔ اس کے علاوہ بچوں کی صحت سے متعلقہ امور کی کوریج میں صحافیوں کا کردار بھی ورکشاپ کا اہم موضوع تھا۔

(جاری ہے)

افغانستان اور پاکستان کے میڈیا اداروں بشمول وائس آف امریکہ، دیواریڈیو ،وی او اے آشنار ریڈیو مشعل ریڈیو ، آزادی ریڈیو، ٹی این این، ایکسپریس ٹرائیبیون اور چینل 24کے صحافیوں اور رپورٹرز نے ورکشاپ میں حصہ لیا۔

تین روزہ ورکشاپ کے دوران کئی سیشنز منعقد ہوئے جن کا مقصد صحافیوں کو پاکستان اور افغانستان میں میڈیا کی کوریج میں درپیش چیلنجز ، مواقع اور پولیو سے متعلقہ خبروں کی کوریج کے بارے میں بتانا تھا ۔ورکشاپ کے دوران شرکاء کو نامساعد حالات میں کام کرنے، والدین میں پولیو کے حوالہ سے حساسیت پیدا کرنے ۔ نگہداشت کرنے والوں، اور کمیونٹیز میں پولیو کے قطروں سے محروم رہ جانے والے بچوں، پولیو مہموں کے اعداد و شمار تک رسائی ،جیسے امور سے آگاہی دینا تھا۔

ورکشاپ کے دوران پاکستان اور افغانستان کے صحافیوں کو پولیو کیسز کی رپورٹنگ اور تصدیق، سیکورٹی واقعات ،پولیو کے خطرہ سے دو چار علاقوں میں گھسے پٹے طریقہ کار میں تبدیلی، پولیو سے بچ جانے والوں کا آڈیو اور ویڈیو مختصر سوانحی خاکہ اور ڈراموں کی ضرورت اور اہمیت سے بھی آگاہ کیاگیا۔وائس آف امریکہ کے آشنا ریڈیو ٹیم کی قیادت کرنے والے ابراہیم رحیمی نے کہا کہ میں دیگر سب لوگوں کی طرح پاکستان اورافغانستان میں جلد ہی پولیو کے خاتمہ بارے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

پولیو کے خاتمہ کی کوششوں میں میڈیا کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ اس تربیت میں صحافیوں کی پیشہ وارانہ مہارت بڑھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ورکشاپ کے دوران مختلف سیشنز میں یونیسیف ،وی اداے اور کئی میڈیا سپیشلسٹ حضرات نے اظہارخیال کیا۔

متعلقہ عنوان :