مند ،تمپ کے درمیان 132کے وی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ،تربت گوادر اور پنجگور میں بجلی فراہمی معطل ہوگئی

جمعرات 8 ستمبر 2016 22:43

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء ) مند اور تمپ کے درمیان 132کے وی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کی وجہ سے ٹرپ کر گئی جس کی وجہ سے تربت گوادر اور پنجگور میں بجلی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کو مند اور تمپ کے درمیان 132کے وی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کی وجہ سے ٹرپ کر گئی جس کی وجہ سے تربت گوادر اور پنجگور اندھیرے میں ڈوب گیا بجلی فراہمی معطل ہوگئی ہے کیسکو نے مختلف متاثر ہونے والے علاقوں میں ٹیمیں روانہ کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق جلد فنی خرابی دور کردی جائیگی اور توقع ہے کہ رات گئے تک مند تمپ اور گوادر اور پنجگور بجلی فراہمی بحال ہوجائیگی ۔

متعلقہ عنوان :