وسیم اکرم نے اظہر علی کو ایک روزہ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کی مخالفت کر دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 ستمبر 2016 22:37

وسیم اکرم نے اظہر علی کو ایک روزہ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کی مخالفت کر ..

لاہور (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8ستمبر 2016ء ) وسیم اکرم نے اظہر علی کو ایک روزہ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کی مخالفت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اظہر علی کو ایک روزہ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کے حوالے سے چل رہی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانا درست فیصلہ نہیں ہو گا۔ اظہر علی کو ٹیم سے ڈراپ بھی نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ان کی کارگردگی اچھی رہی ہے۔ جبکہ سرفراز احمد کو ابھی ایک روزہ ٹیم کی کپتانی نہیں دینی چاہیے۔ ایسا کرنے سے ان پر بوجھ پڑے گا اور وہ ممکنہ طور پر ناکام ہو سکتے ہیں۔ ابھی سرفراز کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے تجربہ حاصل کرنے دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :