ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل بلال اکبر نے جمعرات کو پی ایس 127کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا

جمعرات 8 ستمبر 2016 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 ستمبر ۔2016ء) ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل بلال اکبر نے جمعرات کو پی ایس 127کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا ۔ڈی جی رینجرز نے اردو نگر ،کھوکھرا پار اور ملیر کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں میں سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات رینجرز افسران نے ڈی جی رینجرز کو سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیا ۔

ادھر ترجمان سندھ کے مطابق ملیر میمن گوٹھ کے علاقے میں واقع پولنگ اسٹیشن سے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے ،جو کہ ضمنی انتخاب میں جعلی ووٹ کاسٹ کررہی تھی ۔خاتون کے خلاف الیکشن قوانین کے تحت دیئے گئے کلاس ون مجسٹریٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے ۔