پاک فوج کے شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کرہمیشہ وطن عزیز کا دفاع کیا، میرحسن بروہی

پاک فوج کے تمام شہداء باالخصوص جنگ 1965ء میں شہید ہونے والے جوانوں اور افسروں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، پاک فوج زندہ باد کانفرنس سے خطاب

جمعرات 8 ستمبر 2016 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) روزی گوٹھ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فوج زندہ باد کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے روزی گوٹھ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ ممتازسیاسی وسماجی رہنمامیر حسن عرف منابروہی نے کہاکہ پاک فوج کے شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کرہمیشہ وطن عزیز کا دفاع کیااور آج بھی زمانے کے گرم وسرد کی پرواہ کئے بغیر ملک پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اندرونی دشمنوں کے خلاف بھی جنگ لڑرہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم پاک فوج کے تمام شہداء باالخصوص جنگ 1965ء میں شہید ہونے والے گیارہ سو جوانوں اور افسروں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے لئے دعاگوہیں کہ اﷲ ان کے درجات کو مزید بلندفرمائے۔اس موقع پرمحمدعلی بروہی، حمید میمن، عبدالعزیزبروہی،غلام رسول بروہی، علی حسن بروہی، منوج کمار، شکیل کورائی، نازک حسین، ضیاء سلیم ،عبدالوہاب ودیگر نے بھی خطاب کیا۔آخر میں شہداء پاک فوج اور آرمی پبلک اسکول کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :