ملک سے بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ہماری قیادت کی کوششیں بار آور ثابت ہو رہی ہیں، صنعت و حرفت کے فروغ سے کم پڑھے لکھے لوگوں کے ساتھ اعلیٰ تعلیم یافتہ شہریوں کو بہتر زندگی کے مواقع ملیں گے،مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر کی پارٹی رہنماؤ ں سے گفتگو

جمعرات 8 ستمبر 2016 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ ملک میں بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ہماری قیادت کی کوششیں بار آور ہو رہی ہیں․ صنعت و حرفت کے فروغ سے کم پڑھے لکھے لوگوں کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیمیافتہ شہریوں کو بہتر زندگی کے مواقع ملیں گے․پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکمرانی پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے کا معجزہ کر کے دکھائے گی․ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ملک و قوم کی تقدیر کے اندھیروں کے خاتمے کے لئے انتھک جدوجہد کر رہے ہیں․ پاکستان طویل عرصے کے بعد مستحکم جمہوریت کی طرف بڑھ رہا ہے اور جمہوریت کا استحکام اور تسلسل ملکی معیشت کو نئی بلندیوں کی طرف لے جائے گا جس کے نتیجے میں پاکستان میں بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا․ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا چترال سے کراچی کا سفر اور ملکی مفادات کے فروغ کے لئے سنجیدہ کوششیں عوام کی تقدیر بدلنے کا سبب بنیں گی ․ حکمران مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے کراچی اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب کے بعد پارٹی رہنماؤں سلطان بہادر خان، علی عاشق گجر، اسلم خٹک، غلام مصطفی ایڈووکیٹ، سید ازہر ہمدانی، سردار محمد نذیر، اقبال خاکسار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنے عظیم وزیر اعظم پر فخر ہے جن کی حب الوطنی اور انتھک کوششوں کی وجہ سے پاکستان نہ صرف ایشیا بلکہ دنیا کی مضبوط معیشت بن کر ابھر رہا ہے․ ماضی کی نیم جمہوری اور غیر جمہوری حکومتوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملک کی معیشت، صنعت تجارت سب کا بیڑہ غرق ہونے کے قریب پہنچ چکا تھا۔

(جاری ہے)

2013 کے عام انتخابات میں غیور پاکستانیوں کے مثبت فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا قیام پاکستان کے لئے اﷲ کی بہت بڑی نعمت ثابت ہوا ․ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی بہترین ٹیم نے دن رات محنت کر کے پاکستان کی بند صنعتوں کو پھر سے جاری کیا اور توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کر کے پاکستان کو دوبارہ سے روشنیوں کا ملک بنانے میں تقریبا کامیابی حاصل کر لی ہے مسلم لیگ(ن) کے رہنما․ علی اکبر گجر نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہماری حکومت ملک سے توانائی کے بحران کا مکمل خاتمہ کر کے ماضی کی حکومتوں کے پھیلائے ہوئے اندھیروں کو روشنیوں میں بدلنے کا معجزہ کر کے دکھائے گی․

متعلقہ عنوان :