پاکستان میں لائیو اسٹاک کے شعبے کو فروغ دینے سے ملکی معیشت اور چھوٹا فارمر خوشحال ہو گا، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر نواب تیمور تالپور

جمعرات 8 ستمبر 2016 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر نواب تیمور تالپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں لائیو اسٹاک کے شعبے کو فروغ دینے سے ملکی معیشت بلکہ عام چھوٹا فارمر بھی خوشحال ہو گا۔ وفاقی حکومت کے تعاون سے صوبے بھر میں لائیو اسٹاک بالخصوص چھوٹے جانور بھیڑ بکری کو بیماریوں سے بچاؤ اور نئی بریڈ متعارف کرانے میں PARC کا کردار قابل تعریف ہے۔

ملک میں جمہوریت ہی وہ واحد راستہ ہے جس سے ہر شعبہ زندگی میں عوامی رائے سے تعمیر و ترقی کی جا سکتی ہے ۔وہ جمعرات کو ماڈل فارم برائے شیپ اینڈ وول ، عمر کوٹ کنڈی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی اے آر سی زرعی تحقیق اور لائیو اسٹاک کے شعبے کو ترقی دینے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت وفاقی ادارے کو بھر پور تعاون کرے گی اور اس سلسلے میں سندھ کے اور دیہی علاقوں میں مزید ایسی بیماریو ں سے بچاؤکے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے گی تاکہ اس شعبے کو مزید تقویت دی جائے۔

نواب تیمور تالپور مشیر وزیر اعلی سندھ نے وزارت خوراک و تحفظ و تحقیق اور وفاقی وزیر سردار سکندر حیات بوسن کے زراعت کے کردار کی تعریف اس موقع پر چیئر مین پی اے آر سی ڈاکٹر ندیم امجد نے کہا کہ زراعت کی ترقی اور شعبہ حیوانات لائیو اسٹاک شعبہ کو فروغ دینے کے لئے پی اے آر سی صوبہ سندھ کی مشاورت اور تعاون سے اپنا مرکزی کردار ادا کرے گی اور چھوٹے لائیو اسٹاک کے کسانوں کو نئی ٹیکنالوجی ، بیماریوں پاک شیڈ اور ویکسین مہیا کرے گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر سلام AIP انچارج، ڈاکٹر شاہد رفیق ممبراینیمل سائنسز ، ڈاکٹر رزاق شعبہ حیوانات انچارج، ڈاکٹر عطاء اﷲ اور عوامی نمائندوں نے بھی خطاب کی۔زرعی جدت کے پروگرام AIP نے چھوٹے شعبہ جات کی ویلیو چین کے لیے چھوٹے فارمز متعارف کرائے جوکہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں متعارف کرائے گئے۔ ان فارمز کے خاص قسم کے بلڈنگ ڈیزائنز بنائے گئے ہیں اور بریڈنگ کے لیے مخصوص جگہ متعین کی گئی ہے تا کہ جانوروں کی صحت ، افزائش نسل اور پیداوار میں بڑھوتی لائی جائے۔

فارم پر 800000 آٹھ لاکھ لاگت آئے گی۔ اس میں کسانوں اور ILRI/ICARDA کا پچاس پچاس فیصد حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار چئیرمین پی اے آر سی، ڈاکٹر ندیم امجد نے عمر کوٹ میں نواب تیمور تالپور معاون خصوصی برائے چیف منسٹر سندھ کے ہمراہ بھیٹروں اور بکریوں کے فارم شیڈ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان فارمز کا مقصد کسانوں کے لیے چھوٹے چھوٹے پیمانے پر سہولیات مہیا کرنا ہے تا کہ اس سے وہ اپنی پیداوار کو بڑھا سکیں۔

اسکے علاوہ غریب کسانوں کے جانوروں کے لیے چارے کی دستیابی بھی اہم اقدام ہے اور اسکا اہم مقصد صحیح طریقے سے جانوروں کی افزائش نسل اور لائیوسٹاک کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔ فارمز کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو قسم کے فارمز بنائے گئے ہیں جن میں ایک چھوٹے فارمز ہیں جو کہ 1200 سکیئر فیٹ پر مشتمل ہیں اس کے اندر 10x24 کا جالی دار کمرہ حمل شدہ جانوروں کے لیے بنایا گیا ہے۔

اسکے علاوہ بڑے فارمز بھی ہیں۔ جو کہ چھوٹے فارمز سے دوگنے ہیں اور ان کو تین اطراف سے لوہے کے پائپ لگا کر بند کیا گیا ہے اور پانچ فٹ کی بلندی والے جالی دار ریک بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانچ چھوٹے پیمانے کے فارمزچکوال میں ،دو بہاولپور اور تین عمر کوٹ میں بنائے گئے ہیں۔ ان میں جانورو ں کو خوراک دینے کی جگہیں ،چارہ اور دیگر ضروری اشیاء کسانوں کی دہلیز تک میسر ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے فارمز لائیوسٹاک سیکٹر کی پیداوار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :