سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں واقع کاغذ بنانے والی فیکڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی

جمعرات 8 ستمبر 2016 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء)سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں واقع کاغذ بنانے والی فیکڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی ، آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیاریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے مطابق کاغذ بنانے والی فیکڑی ایم ایس وینس پیکجز میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی آگ فیکڑی کے سٹور روم میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکڑی کے بڑے حصے کو اپنی لپٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پالیاپولیس کے مطابق آگ لگنے سے سٹور میں پڑا تیار اور خام مال جل کر راکھ ہوگیا جسکی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔ آگ کی اطلاع ملنے پر فیکڑی کو خالی کرالیا گیا جس سے تمام مزدور اور عملہ محفوظ رہا۔