چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کا سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز کے مختلف دفاتر کا دورہ

بروقت دفتر نہ آنے والے افسران اور عملے کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار

جمعرات 8 ستمبر 2016 22:01

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 ستمبر ۔2016ء) چیئرمین سی ڈی اے اور میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور بروقت دفتر نہ آنے والے افسران اور عملے کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سی ڈ ی اے ایک ایسا ادارہ ہے جہاں روزانہ شہریوں کی بڑی تعداد اپنے مسائل کے لیے مختلف دفاتر میں آتی ہے لہذا سی ڈی اے کے افسران اور عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک حاضری کو فعال کیا جائے۔

(جاری ہے)

شیخ انصر عزیز نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر حاضری کی رپورٹ تیار کی جائے تاکہ عملے اور افسران کو وقت کا پابند بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر میں تاخیر سے آنے والے اور دفتری اوقات سے پہلے گھر جانے والے افسران اور عملے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے دفاتر کے اچانک دورے کے دوران غیر حاضر پائے جانے والے افسران اور عملے کو وارننگ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسپلن ،نظم و ضبط اور دفتری اوقات کی پابندی کو یقینی بنایا جائے اور غیر حاضر عملے کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :