پی ایس 127 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی فتح کا امکان، بلاول بھٹو کی جانب سے خوشی کا اظہار

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 ستمبر 2016 21:50

پی ایس 127 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی فتح کا امکان، بلاول بھٹو کی ..

کراچی (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8ستمبر 2016ء ) پی ایس 127 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی فتح کے امکان پر بلاول بھٹو کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جن کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار کو واضح برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی فتح کے امکانات کو دیکھتے ہوئے بلاول بھٹو کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے اور ٹوئٹ کرتے ہوئے عوام کو پیغام دیا گیا ہے کہ "یہ شہر کراچی کس کا؟ بھٹو کا"۔