پہلا سمندر پارپاکستانیز کنونشن دسمبر میں منعقد ہوگا

جمعرات 8 ستمبر 2016 21:46

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 ستمبر ۔2016ء)وزارت سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی کے زیر اہتمام پہلا سمندر پارپاکستانیز کنونشن دسمبر میں منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف ) کے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتا یا کہ اس کنوونشن میں دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں جو کہ کاروباری سرگرمیوں ‘تجارت ‘شعبہ تعلیم یا سرمایہ کاری کے شعبوں کے ساتھ منسلک ہیں انھیں اس پہلے کنوونشن میں شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔

جس کا مقصد پاکستان میں ہونے والی ترقی اور مثبت امیج کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے اور دنیا میں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل اور خدشات بھی سنیں جائیں گے اور انھیں فوری حل کر کے لئے کوششیں کیں جائیں گی ۔وزارت سمندر پار پاکستانیز نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ یہ کنونشن ہر دو سال کے بعد منعقد کرایا جائے۔