وزارت پارلیمانی امور میں ریٹائر ملازمین کے لئے پنشنرز سیل مکمل طور پر آپریشنل ہے ، پنشن کا کوئی کیس زیر التواء نہیں، حکام وزارت پارلیمانی امور

جمعرات 8 ستمبر 2016 21:46

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 ستمبر ۔2016ء)وفاقی وزارت پارلیمانی امور میں ریٹائر ملازمین کے لئے پنشنرز سیل مکمل طور پر آپریشنل ہے جہاں پر ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے کیسز تیزی سے نمٹائے جا رہے ہیں‘ پنشن کا کوئی کیس زیر التواء نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پارلیمانی امور کے حکام نے اے پی پی کو بتا یا کہ وفاقی محتسب اور اسٹبیلشمنٹ ڈویژن کی ہدایات پر وزارت پارلیمانی امور میں پنشن سیل بنایا گیا ہے جہاں پر پنشن کے کیسز اور اس حوالے سے درخواستیں وصول کیں جاتیں ہیں اور ہنگامی بنیادوں پر ان کیسز کو نمٹایا جاتا ہے ۔

انہوں نے بتا یا کہ رواں سال میں ابھی تک پنشن کے 15کیسز موصول ہوئے ہیں جن پر وزارت حوالے سے تمام امور نمٹانے کے بعد کیسز پنشن جاری کرنے کے لئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی آر)کو بھجوا دیئے گئے ہیں ۔بتا یا گیا کہ پنشن سیل کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کے پنشن سے متعلق کیس کو تیزی سے مکمل کرکے متعلقہ حکام کو بھجوا ہے ۔پنشنر سیل سیل نے رواں سال ریٹائرہونے والے ملازمین کی فہرست مرتب کر کے وزارت کی آفشل ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کر دی ہے ۔