پی ٹی وی میں حالیہ تقرریوں میں بے قاعدگیوں اور کوٹہ پر عملدرآمد نہ ہونے کی بات درست نہیں، پی ٹی وی میں بلوچستان کے ملازمین کیلئے 2 فیصد کوٹہ ہے، 28 فیصد ملازمین کام کر رہے ہیں، نصرت کالونی حیدرآباد میں 6 صرف گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، بیک وقت بارہ ٹرانسفارمروں کو منقطع کرنے کے باعث طویل لوڈشیڈنگ کے نتیجہ میں 4 افراد کی ہلاکت کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا،سبی ریلوے اسٹیشن کے گردو نواح میں کچی آبادیوں کو مسمار نہیں کیا گیا بلکہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا

سینیٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وزیر مملکت پانی وبجلی کے سینیٹرز کے عوامی اہمیت کے حامل نکات پر جواب

جمعرات 8 ستمبر 2016 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) ایوان بالا کو آگاہ کیا گیا ہے کہ نصرت کالونی حیدرآباد میں 6 صرف گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، بیک وقت بارہ ٹرانسفارمروں کو منقطع کرنے کے باعث طویل لوڈشیڈنگ کے نتیجہ میں 4 افراد کی ہلاکت کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا، پی ٹی وی میں حالیہ تقرریوں میں بے قاعدگیوں اور کوٹہ پر عملدرآمد نہ ہونے کی بات درست نہیں، پی ٹی وی میں بلوچستان کے ملازمین ک لئے 2 فیصد کوٹہ ہے جبکہ 28 فیصد ملازمین کام کر رہے ہیں، سبی ریلوے اسٹیشن کے گردو نواح میں کچی آبادیوں کو مسمار نہیں کیا گیا بلکہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ، ان خیالات کا اظہار ایوان بالا میں وزیر مملکت عابد شیر علی اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اراکین کی جانب سے عوامی اہمیت کے حامل نکات پر جواب دیتے ہوئے کہا سنیٹر مختار احمد دھامڑہ کی جانب سے نصرت کالونی حیدر آباد میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جو بیک وقت بارہ ٹرانسفارمروں کو منقطع کرنے باعث ہوئی، چار افراد جاں بحق ہونے کے حوالے سے عوامی اہمیت کے نکتہ پر جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ ہمارے پاس 2،3 ماہ کی رپورٹ ہے، کہاں پر 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، نصرت کالونی حیدرآباد میں طویل لوڈشیڈنگ کے نتیجہ میں چار افراد کی ہلاکت کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا،چیئرمین نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو ریفر کردیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پاکستان ٹیلی ویژن میں حالیہ تقرریوں میں بے قاعدگیوں اور کوٹہ پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے عوامی اہمیت کے حامل نکات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کی اس حوالے سے شکایات کی تردید کرتاہوں یہ درست نہیں ہے، کوٹہ کے مطابق بلوچستان کا 5 فیصد کوٹہ ہے اور جبکہ 5.3 فیصد کوٹے سے زیادہ ملازمین بلوچستان سے بھرتی کئے گئے، اس وقت بلوچستان کا کوٹہ سنیٹر 21 فیصد ہے جبکہ 28 فیصد لوگ کام کر رہے ہیں، آئندہ بھی کوٹہ کئے مطابق بھرتیاں کی جائیں گی، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ کوئٹہ میں کوٹہ پر عملدرٓامد نہیں ہوا اور جواب میں مطمئن نہیں ہوا ، معاملہ کو نمٹانے پر بائیکاٹ کرتاہوں ،انہوں نے بائیکاٹ کیا، سبی ریلوے اسٹیشن کے گردو نواح میں کچی آبادیوں کو مسمار کرنے کے حوالے جواب دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ کسی بھی کچی آبادی کو نقصان نہیں پہنچایا گیا ، جوکالونیاں ناجائز تجاوزات تھی ان کو ختم کیا ہے اور یہ ریلوے کی زمین پر تھی، ناجائز تجاوزات کی وجہ سے ریلوے کالونی میں رہائش پذیر متاثر ہوتے تھے ، اس لئے قانونی طور پر ختم کیا گیا ہے۔