پی آئی اے میں حکومتی کرپشن نے ادارے کوتباہ کردیا،میاں کامران سیف

نااہل وزراء کے باعث منافع بخش اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے ،جوا ئنٹ سیکرٹری مسلم لیگ لاہور

جمعرات 8 ستمبر 2016 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں حکومتی کرپشن نے پی آئی اے جیسے منافع بخش ادارے کو تباہ کردیا ۔حکومتی نااہلی کے باعث پی آئی اے کر ذمہ ایک کھرب 77ارب روپے کے قرضے واجب الادا ہیں پی آئی اے کو کرپشن اور غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے تباہ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے طیاروں کی مرمت کرنے کی بجائے انہیں گراؤنڈ کیا جاتا رہا اور ان کے پرزے دیگر طیاروں میں استعمال کیے جاتے رہے جس سے34طیاروں کا بیڑا صرف9جہازوں تک محدود ہوگیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ نااہل وزراء کے باعث منافع بخش اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے دنیا کی بہترین ائیر لائنز کی فہرست میں شامل ہے لیکن کرپشن نے اس منافع بخش ادارے کا بیڑہ غرق کردیا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں اور نئے جہازوں کی خرید کیلئے فنڈز مختص کیے جائیں تاکہ پی آئی اے کو طیارے لیز پر نہ لینے پڑیں جس کے باعث کثیر رقم ادا کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :