الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں سینکڑوں اداروں کی صورت میں معاشرے کے کمزور طبقات کو صحت وتعلیم اور بنیادی سہولیات زندگی اور ان کی فلاح و بہود کے لیے مسلسل خدمات فراہم کر رہی ہے

امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراﷲ مجاہد کا تقریب سے خطاب

جمعرات 8 ستمبر 2016 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں سینکڑوں اداروں کی صورت میں معاشرے کے کمزور طبقات کو صحت وتعلیم اور بنیادی سہولیات زندگی اور ان کی فلاح و بہود کے لیے مسلسل خدمات فراہم کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے جماعت اسلامی زون0 16 منصورہ کی طرف سے نئی تیار کردہ الخدمت میت گاڑی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر گروپ لیڈر این اے 128 امیرالعظیم ، نثار احمد عابد ، ظفر بسرا ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔انہو ں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن کا مقصداور نصب العین بغیر رنگ و نسل ضرورت مند اور مفلس افراد کی خدمت اﷲ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لیے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک میں جب بھی کوئی قدرتی آفت یا ایمر جنسی کا موقع آیا تو اﷲ رب العزت کے بعد متاثرین کے مدد گار الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنا ن میدان عمل میں موجود ہوتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت الخدمت کے تحت لاہور میں چار بڑے ہسپتال ، دس ڈسپنسریاں ، 13بیٹھک سکول ، 5تعلیمی ادارے نمایاں طور پر خدمت کے کام میں مصروف عمل ہیں۔ ذکر اﷲ مجاہد نے کہاکہ لاہور شہر میں ہزاروں افرادتک راشن کی تقسیم اور تین ہزار سے زائد رجسٹرڈ بچوں کے لیے آدھی قیمت پر کتب ، کاپیاں ، یونیفارم اور سکول شوز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

لاہور شہر جیسے بڑ ے آبادی کے شہر کوبے شمار مسائل کا سامنا ہے ان میں سے ایک اہم ترین مسئلہ میت کو قبرستان یا جنازہ گاہ تک پہنچانا ہوتا ہے اس مسئلہ کے حل کے لیے جماعت اسلامی لاہور نے پانچ میت گاڑیوں کا منصوبہ بنایا ہے اور سب سے پہلے الخدمت میت گاڑی کاآغاز جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز منصورہ کے علاقے سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل خیر کو نیکی اور بھلائی کے ان کاموں میں آگے بڑھ کر الخدمت کا معاؤن اور مدد گار بننا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :