ملک میں دو کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں ، تمام جماعتوں کو ملکر تعلیم کے فروغ اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،پاکستان کو عظیم تر بنانا مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا مشن ہے ،ہم ملکر قوم کی تقدیر بدلیں گے ،جہالت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ،صرف بلڈنگ اور فرنیچر بنا کر تعلیم نہیں دی جا سکتی ، دور حاضر کے تحت معیار تعلیم کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے

وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا عالمی یوم خواندگی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعرات 8 ستمبر 2016 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء ) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تعلیم کو قومی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دو کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں ، تمام جماعتوں کو ملکر تعلیم کے فروغ اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،پاکستان کو عظیم تر بنانا مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا مشن ہے ہم ملکر قوم کی تقدیر بدلیں گے ،جہالت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ،صرف بلڈنگ اور فرنیچر بنا کر تعلیم نہیں دی جا سکتی بلکہ دور حاضر کے تحت معیار تعلیم کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے وہ جمعرات کو مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام عالمی خواندگی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

تقریب کی صدارت سابق وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کی جبکہ تقریب میں مسلم ہینڈ کے کنٹری ڈائریکٹر سیدضیاء نور،منیجر آپریشنز سید جاوید گیلانی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مسلم ہینڈز ملک میں تعلیم کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے جن کی کوشیش قابل ستائش ہیں تعلیم ایک ایسا مشن ہے کہ جتنی بھی محنت کی جائے وہ کم ہے مسلم ہینڈز جیسے ادارے نہ ہوتے تو غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے بچے معیاری تعلیم حاصل نہ کر پاتے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ جہالت ہے ،بچوں کو اس معیار کی تعلیم نہیں دی جا رہی جس سے وہ پاکستان کو عالمی سطح پر بلند مقام دلوا سکیں انہوں نے کہا کہ دو کروڑ بچے آج بھی سکولوں سے باہر ہیں جن بچوں کے ہاتھوں میں کتابیں ہونی چاہئے تھی وہ گاڑیاں دھونے ، ٹائر پنچر لگانے اور کوڑا کچرا اٹھانے میں نظر آتے ہیں حکومت کو ان بچوں کے مستقبل کی فکر ہے ،وفاقی دارالحکومت میں تعلیم کی ذمہ داری میرے کندھوں پر ہے تعلیم کے فروغ کے لیے تمام سٹیک ہولڈر ز کو ساتھ لیکر چلیں گے جبکہ تعلیم کے جو بجٹ ہونا چاہئے وہ بد قسمتی سے نہیں ہے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم قوم بنے گی ملک کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کے باوجود پاکستانی قوم آگے بڑھ رہی ہے ، زمانہ تیزی سے بدل رہا ہے اور ہمیں دور حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیم معیار کو بہتر بنانا ہوگا ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کے نونہالوں نے کم عمری میں ہی آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کانام روشن کیا پاکستان کے بچے انتہائی ذہین اور بلاصاحیت ہیں جن کے روشن مستقبل کے لیے حکومت انہیں ہر ممکن وسائل فراہم کریگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے کنٹر ی ڈائریکٹر سید ضیاء نور نے کہا کہ ان کا ادارہ ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے کوشیش جاری رکھے ہوئے ہیں جن قوموں نے ترقی کرنی ہے وہاں تعلیم ضروری ہے اس حوالے سے پنجاب حکومت کا کردار قابل تحسین ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اس عمل کو ملک بھر میں ملکر چلایا جائے اور مسلم ہینڈز اس مشن میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے مسلم ہینڈز سکولز آف ایکسلینس کے پرنسپلز اور اساتذہ کو ان کی بہترین کارکردگی پر وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے ایوارڈ سے نوازا

متعلقہ عنوان :