لاہور، شاہدرہ میں تعینات دو سوشل سکیورٹی آفیسرزکو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

اینٹی کرپشن نے سوشل سکیورٹی آفیسرنویدالحق اورمحمداکرم کوفیکٹری مالک کو جرمانہ سے بچانے کے لیے 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا

جمعرات 8 ستمبر 2016 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں تعینات دو سوشل سکیورٹی آفیسرزکو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا ‘اینٹی کرپشن نے سوشل سکیورٹی آفیسرنویدالحق اورمحمداکرم کوفیکٹری مالک کو جرمانہ سے بچانے کے لیے 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی ٹیم نیشاہدرہ موڑ پرواقع لاہور بروسٹ میں چھاپہ مارکر شاہدرہ میں تعینات سوشل سکیورٹی آفیسر محمد نویدالحق اور محمد اکرم کوگرفتارکرکے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل سکیورٹی آفیسرز نے لاجپت روڈ پر قائم ٹرنک میٹریل بنانے والی فیکٹری کے مالک محمد سرور مغل کو سوشل سکیورٹی کے جرمانہ سے بچانے کیلئے بیس ہزار روپے رشوت وصول کی ہے مدعی محمد سرور کے مطابق سوشل سکیورٹی آفیسرز اس سے ہر مہینے دس ہزار روپے رشوت وصول کرتے تھے سرکل آفیسراینٹی کرپشن سید زبیر اخلاق نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے گرفتارہونے والے سوشل سکیورٹی آفیسرنویدالحق اور محمد اکرم کا موقف ہے کہ مدعی نے انہیں کھانے پربلایا تھا اور زبردستی رقم انکی گاڑی میں رکھ دی۔

متعلقہ عنوان :