تحر یک انصاف کے رائیونڈ میں دھرنے کے فیصلے کیخلاف ن لیگی کارکنوں اور بلدیاتی نمائندوں کا جاتی امرا کے باہر مظاہرہ

جمعرات 8 ستمبر 2016 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) تحر یک انصاف کے رائیونڈ میں دھرنے کے فیصلے کیخلاف ن لیگی کارکنوں اور بلدیاتی نمائندوں کا جاتی امرا کے باہر مظاہرہ‘ وزیراعظم کی رہائش گاہ کی طرف کسی کو بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے کارکنا ن عزم کا اظہار کرتے رہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز چیئرمین یو سی چودھری محمد آصف خان ‘ مرزا جاوید ، طاہرہ بٹ ، شاہینہ انور ، ڈاکٹر ریحانہ فیض ، گلستان قادری کی قیادت میں کارکنوں نے تحر یک انصاف کے خلاف احتجاج مظاہر ہ کیا جس میں کارکنوں نے کارکنوں نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ مظاہرے میں شریک مسلم لیگ ن کی خواتین اور مرد کارکنوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی رہائشگاہ کی حفاظت کے لیے پوری طرح تیار ہیں کسی کو بھی جاتی امرا کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :