پنجاب میں اغواء برائے تاوان کے بڑھتے ہوئے واقعات میں کمی نہ ہونا حکومت کی ناکامی کاثبوت ہے‘نوشین حامد

جمعرات 8 ستمبر 2016 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پنجاب میں اغواء برائے تاوان کے بڑھتے ہوئے واقعات میں کمی نہ ہونا حکومت کی ناکامی کاثبوت ہے،ایسے واقعات حکومت کے لئے چیلنج ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت سب اچھا کا اعلان کرتی ہے لیکن یہاں ماؤں کے لخت جگر اغوارہورہے ہیں اور اغوار کار دندناتے پھرتے ہیں ،انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے وارداتیں کرنے والے گروہ کھلے عام پھررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں تھانہ کلچرتبدیل کرنے کادعوی کرنے والے بتائیں کہ معصوم بچوں کو اغواء کرنے والوں کے خلاف کیا کاروائی ہوئی،اب تک کتنے گروہ پکڑے جاچکے ہیں ،بچوں کواغواء کرنے والوں کے نیٹ ورک کاابھی تک کیوں پتہ نہیں چلایا گیا اس حوالے سے حکومت کی کار کردگی کیاہے۔مسلم لیگ ن لاہور کو اپنا قلعہ کہتی ہے اور اسی شہر میں جرائم کی شرح خطر ناک حد تک بڑھ گئی ہے۔اغوا ء کاروں کے خوف کی وجہ سے ماؤں نے اپنے بچے گھروں میں قید کرلئے ہیں جس دھرتی پر مائیں پریشان ہوجائیں وہاں کے شہریوں کو اطمینان اور سکون کس طرح مل سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :