لاہور ائیر پورٹ سے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

جمعرات 8 ستمبر 2016 21:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 ستمبر ۔2016ء) لاہور ائیر پورٹ سے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، اینٹی نار کوٹکس فورس نے ہیروئن سے بھرے 70کیپسول نگل کر استنبول جانے کی کوشش کرنے والے غیر ملکی شہری کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ نائجیرین شہری مچکوی میکا ریمنڈ ہیروئن سے بھرے 70کیپسول نگل کر استنبول جارہا تھاکہ اینٹی نار کوٹکس فورس نے مشکوک جان کر جامع تلاشی اور پوچھ گچھ کی تو اس نے سمگلنگ کی کوشش کا اعتراف کر لیا۔ اے این ایف نے غیر ملکی باشندے کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لئے نا معلوم مقا پر منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :